بلوچستان کے ضلع نوشکی سمیت دالبندین اور مستونگ میں کوئٹہ – تفتان مرکزی شاہراہ بدستور مسلح افراد کا ناکہ سمیت دیگر کاروائیاں جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہے ان علاقوں میں شاہراہوں پر چیک پوائنٹس قائم و اسنیپ چیکنگ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں مقامی زرائع
گذشتہ روز شام کے وقت نوشکی کے علاقے مَل میں مسلح افراد کا دوران ناکہ بندی ریکوڈک پروجیکٹ سے منسلک 17 افراد کو اتار کر ساتھ لے جانے کی اطلاعات موصول ھوئی ہیں مذکورہ افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم سوشل میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد بلوچستان سے معدنیات نکالنے والی ‘ریکوڈک پروجیکٹ’ سے منسلک ہیں۔ مسلح افراد کی زیر حراست رہنے والے پراجیکٹ کے ملازمین کی تصاویر بھی تاحال سامنے نہیں آ سکے
واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دنوں مستونگ، خاران اور نوشکی کے قریب بلوچستان سے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز یونین نے تمام گاڑی مالکان کو معدنیات لوڈ کرنے سے بند کر دیا ہے، صوبے میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ھوتی جا رہی ہے، رخشان ڈویژن میں اضلاع کے انتظامی آفیسران بھی اپنے دفاتر سے غیر حاضر اور کوئٹہ میں بیٹھے ھوئے ہیں جہاں مقامی کلرک اور اسٹنٹس انتظامی امور چلاتے ہیں، جس سے رخشان ڈویژن میں انتظامی امور مکمل ٹھپ ھو چکے ہیں ،
