کوئٹہ (پ ر) سیکرٹری نان فارمل ایجوکیشن عصمت اللہ قریش نے لیٹریسی ریٹ بڑھانے میں صوبہ بلوچستان میں این سی ایچ ڈی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں شرح خواندگی اور شرح داخلہ بڑھانے میں محکمہ تعلیم اور نام فارمل ایجوکیشن کے ساتھ این سی ایچ ڈی نے روز اول سے ایک اہم پارٹنر کے طور پر بہترین کردار نبھایا ہے ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے
کوئٹہ میں این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی ایف فنڈڈ پروگرام اے ایل پی مڈل ٹیک کے ساتھ منسلک ضلعوں کوئٹہ اور مستونگ کے مدارس کے مہتمم اساتذہ کرام اور گریجویٹ طلباء کے اعزاز میں اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ہنرمند نوجوان مضبوط پاکستان کے عنوان تحت منعقد اس تقریب میں این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن حبیب اللہ خان اور محکمہ نان فارمل ایجوکیشن کے سیکرٹری عصمت اللہ قریش بطور مہمان خاص شریک ہوئے دیگر شرکاء میں چیرمین بی آر ایس پی ملک انور سلیم کاسی پروونشل کوآرڈینیٹر جے آئی سی اے قیصر خان جمالی سوسائٹی آرگنائزیشن کے سی ای او عرفان احمد اعوان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اقبال اور بلوچستان یونیورسٹی آرٹ ڈپارٹمنٹ سے مبارک شاہ کے علاوہ مختلف آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے افراد کوئٹہ اور مستونگ کے مدراس کے مہتمم اساتذہ اور فارغ التحصیل طلباء این سی ایچ کوئٹہ اور مستونگ سٹاپ نے شرکت کی تقریب میں طلباء کی صلاحیتوں کو پرکھنے کے لیے حسن قرآت آرٹ اردو اور انگریزی تقریری مقابلے کروائے گئ
ے جس میں چالیس سے زائد طلباء نے حصہ لیا ان کیدرمیان درجہ بندی کے لیے ہر کیٹیگری کے ججز منتخب کئے گئے تھے عبد المالک ریسانی مبارک شاہ مولوی عطاء محمد جمن شاہ نے ججز کے فرائض سرانجام دیے ڈائریکٹر ایجوکیشن این سی ایچ ڈی حبیب اللہ خان نے اے ایل پی مڈل ٹیک پروگرام کے حوالے سے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا ملک انور سلیم کاسی عبدالرازق کاسی قیصر خان جمالی عرفان احمد اعوان محمد اقبال نے اے ایل پی مڈل ٹیک پروگرام کے کامیابی سے اختتام تک پہنچانے پر این سی ایچ ڈی کے کردار کو سراہا اس کے بعد پوزیشن ہولڈر طلباء اور اساتذہ کو تعریفی اسناد مہتمم کو ستائشی شیلڈ اور دیگر مہمانوں کو گیسٹ آف ہانر شیلڈ دیے گئے ڈائریکٹر ایجوکیشن این سی ایچ ڈی نے مہمان خاص سیکرٹری نان فارمل ایجوکیشن عصمت اللہ قریش اور چیرمین بی آر ایس پی ملک انور سلیم کاسی کو خصوصی سیوینر پیش کئے تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے پروقار لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا تقریب کی کوریج کے لیے نیشنل پریس و الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ لوکل سوشل میڈیا نیوز چینلز کے نمائندے موجود تھے
