ژوب (نمائندہ خصوصی ) شیغالو کے علاقے میں المناک ٹریفک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں خانہ بدوش گھرانے کے 4 افراد جاں بحق 5 زخمی ہو گئے

بلوچستان میں ڑوب کے علاقے شیغالو میں خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں جا گری حادثے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ایس ایچ او پولیس تھانہ شیغالو محمد یاسین کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ڑوب منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد 3 زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کرنے کے لئے قبائلی رہنما سرداد حاجی لعلو کاکڑ کے صاحبزادے خانزادہ کاکڑ نے گاڑیاں فراہم کی

ریسکیو ذرائع کے مطابق خانہ بدوش گھرانہ گرمیاں کا موسم گذارنے کیلئے ڑوب کے علاقے شیغالو آ رہا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *