کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) مسجد روڈ پر تین نامعلوم افراد نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان شہری سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ شہری اور اہل علاقہ کی جانب سے تعاقب کیا گیا۔
تعاقب کے دوران ملزمان کی گاڑی بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔
