اسلام آباد.. قومی اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ملک میں گدھوں، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا، مالی سال 2025-26 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔
گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی، سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا۔ خچروں کی تعداد 1.8 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار ہوگئی، گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ، تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی۔
ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی، سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی، 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔
بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی، سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا، بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ، مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزارہوگئی۔ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے نے 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی۔
