قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو قلعہ عبداللہ کے علاقے بدوان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4افراد عبیداللہ ولد فضل محمد ، ضیاء الرحمن ولد عبدالبشیر ، ایمل ولد رحیم اور محمد شاہد ولد رحیم کو ہلاک جبکہ ایک بچی بی بی ثانیہ دختر نصیراحمد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئ
ے پولیس نے نعشیں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی دریں اثناء واقعہ کے خلاف ورثاء نے احتجاج کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کو دھرنا دیکر ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیاجس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور گرمی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعدمظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اور سڑک کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا۔
دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں دو گروہوں میںفائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں لین دین کے تنازعے پردو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ ایک ذخمی ہوگیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں باپ بیٹا اور دو سگے بھائی شامل ہیں۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
