Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

وفاقی حکومت سے منظوری نہ ملنے پر 40 نئی رجسٹرڈ ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہ ہوسکیں

مریض کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا، پارکنسنز، دل کے امراض اور شدید انفیکشنز کی اہم ادویات قیمتوں کی منظوری کی منتظر

اسلام آباد۔وفاقی حکومت سے منظوری نہ ملنے کے باعث 40 نئی رجسٹرڈ ادویات تاحال مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو سکیں۔کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا، پارکنسنز، دل کے امراض اور شدید انفیکشنز کی اہم ادویات قیمتوں کی منظوری کی منتظر ہیں۔ان ادویات کی عدم دستیابی سے متعدد مریض غیر رجسٹرڈ، ذاتی درآمد شدہ یا اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاملہ موجودہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں بلکہ نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا ہے، 35 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مزید 40 ادویات کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ جاری ہے۔ڈریپ کے مطابق 40 نئی ادویات کی قیمتوں سے متعلق سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جا چکی ہیں، قیمتوں کی حتمی منظوری کے بعد ہی نئی رجسٹرڈ ادویات کی قانونی فروخت ممکن ہو گی۔ادھر فارما انڈسٹری اور کیمسٹس تنظیموں نے وفاقی حکومت سے نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی فوری منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!