jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

سلامتی کونسل کی سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت

سلامتی کونسل کے اراکین متاثرین کے اہلِخانہ، حکومتِ پاکستان سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، بیان

نیویارک (انٹرنیشنل نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اراکین نے 2 اگست کو کبل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں کم از کم 16 پاکستانی شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سوات حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

سلامتی کونسل کے اراکین متاثرین کے اہلِخانہ، حکومتِ پاکستان اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے مرتکب، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تمام ممالک بین الاقوامی قانون و سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان سے تعاون کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More