چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سینیٹ سیکرٹریٹ آفس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
مضبوط جمہوری اداروں کے لیے جدید نظام، مثر بنیادی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ ماحول ناگزیر ہیں، چیئر مین سینٹ کا خطاب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے آج پارلیمنٹ ہاس میں سینیٹ سیکرٹریٹ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے آفس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا،یہ اقدام ادارہ جاتی جدید کاری، انتظامی اصلاحات اور پارلیمنٹ کی استعداد کار کو مزید مضبوط بنانے کے ان کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر، سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلی افسران اور منصوبے پر عملدرآمد سے وابستہ حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مضبوط جمہوری اداروں کے لیے جدید نظام، مثر بنیادی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ ماحول ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جدید کاری وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافہ، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور سیکرٹریٹ کو پارلیمنٹ کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مثر معاونت کے لیے ضروری سہولیات اور صلاحیت سے لیس کرنا ہے۔یئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ یہ منصوبہ جدت، پائیداری اور عوامی وسائل کے محتاط اور دانشمندانہ استعمال کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعمیرات کرنے کے بجائے اس اقدام میں مثر منصوبہ بندی کے ذریعے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور اس کے بہترین استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کے نتیجے میں دفاتر کی فعالیت میں اضافہ، کام کی جگہوں کے انتظام میں بہتری اور ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس اقدام کے تحت سینیٹ سیکرٹریٹ نے پہلی مرتبہ تزئین و آرائش کیے گئے آفس کمپلیکس میں جدید ترین ویری ایبل ریفریجرنٹ فلو ایئر کنڈیشننگ سسٹم نصب کیا ہے۔
جدید فریش ایئر آکسیجینیشن فیچر سے لیس یہ نظام مسلسل تازہ اور آکسیجن سے بھرپور ہوا کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے جبکہ بہترین توانائی کی بچت، درجہ حرارت پر درست کنٹرول اور اندرونی ہوا کے معیار میں بہتری فراہم کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں افسران اور عملے کے لیے زیادہ صحت مند، آرام دہ میسر آتا ہے۔ منصوبے کے تحت موجودہ دفتری لے آٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس سے عمارت کے مجموعی رقبے میں اضافہ کیے بغیر سمارٹ اور اضافی دفتری جگہ پیدا کی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے منصوبہ مینجمنٹ ٹیم، انجینئرز، آرکیٹیکٹس، کنسلٹنٹس اور سی ڈی اے کے عملے سمیت ان تمام افراد کی خدمات کو سراہا جن کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور باریک بینی سے کی گئی منصوبہ بندی نے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنایا۔ادارہ جاتی معیار اور بہترین کارکردگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی اداروں کی جدید کاری مثر، جوابدہ اور شفاف طرز حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جدید سہولیات سینیٹ سیکرٹریٹ کی انتظامی استعداد کو مزید مضبوط بنانے، تنظیمی کارکردگی میں اضافہ کرنے اور افسران و اہلکاروں کو پارلیمنٹ اور اس کی قائمہ کمیٹیوں کو مزید مثر معاونت فراہم کرنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔یہ اقدام چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ادارہ جاتی ترقی، جدید کاری اور پائیدار اصلاحات پر مسلسل توجہ کا عکاس ہے، جو پارلیمانی طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اختراعی اور جدید حل اپنانے کے سینیٹ سیکرٹریٹ کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔