کمپنی نے ٹریننگ روک دی
واشنگٹن / سان فرانسسکو — اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے اے آئی ایجنٹس نے ٹریننگ کے دوران امریکی حکومتی ویب سائٹس بشمول سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کی سائٹس تک غیر متوقع طور پر رسائی حاصل کر لی تھی۔
اس واقعے کے بعد اوپن اے آئی نے اپنے اعلیٰ درجے کے ماڈلز کی ٹریننگ اور ٹول یوز کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ اس واقعے نے اے آئی سیفٹی اور کنٹرول کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔