بھارت کی اتر پردیش میں سیلاب سے 81 افراد جاں بحق، دو ہزار سے زائد مکانات تباہ، نپال میں بھی افراتفری
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 81 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دو ہزار دو سو سے زائد مکانات نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں شدید بارشوں نے کئی اضلاع میں تباہی مچائی۔ نپال میں بھی اسی طرح کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کو بھی شدید بارشوں کے بعد آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے جہاں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں کو ان شدید موسمی واقعات کا سبب قرار دے رہے ہیں۔