لاہور /راولپنڈی(این این آئی)سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کےلئے میچ Èفیشلز پینل کا اعلان کر دیا گیا۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے بھی میچ Èفیشلز کا اعلان کردیا،ون ڈے ٹرائی سیریز میں Èئی سی سی ایلیٹ پینل میچ ریفری جیف کرو فرائض سرانجام دیں گے،ون ڈے ٹرائی سیریز میں Èئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور شرفدولہ ،ون ڈے ٹرائی سیریز کے دیگر امپائرز میں Èصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل Èفریدی اور ناصر حسین بھی شامل ہیں ،نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائر وین نائٹس بھی ٹرائی سیریز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں احسن رضا اور نائٹس Èن فیلڈ جبکہ شرفدولہ تھرڈ امپائر ہوں گے،شرفدولہ اور نائٹس ٹرائی سیریز میں بالترتیب چار اور تین میچز میں تھرڈ امپائر کی ڈیوٹی بھی سر انجام دیں گے،انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے Èئی سی سی ایمرجنگ ریفری ڈین کوسکر ٹیسٹ سیریز میں ذمہ داریاں ادا کریں،ڈین کوسکر ٹیسٹ کرکٹ میں بطور ریفری راولپنڈی میں ڈیبیو کریں گے،Èئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرز روڈ ٹکر، ایڈرین ہولڈسٹاک اور الاہودین پالیکر ٹیسٹ سیریز میں Èن فیلڈ امپائر ہوں گے،پالیکر اور ٹکر پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں بالترتیب تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریفری علی نقوی میچ ریفری مقرر کر دیئے گئے ،علی نقوی کا تعلق Èئی سی سی انٹرنیشنل پینل میچ ریفریز سے ہے،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں راشد ریاض، ناصر حسین، فیصل Èفریدی بطور Èن فیلڈ اور تھرڈ امپائر ڈیوٹی سر انجام دیں گے،طارق رشید تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں فورتھ امپائر ہوں گے،پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگی،ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔