انگلینڈ کے جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے، کوچ کی تصدیق
انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی
لندن (این این آئی)انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جارح مزاج بلے باز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سہ ملکی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم نے کہا کہ جوز بٹلر دورہ پاکستان میں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ابھی بتانا مشکل ہے کہ وہ کب تک فٹ ہوں گے۔جوز بٹلر کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔خیال رہے کہ انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔