jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

فیفا Èسیان کپ ، پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ ڈرا

گرین شرٹس کا شاندار کھیل، دو گول کے ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

اسلام Èباد (این این آئی)علی اکبر خان اور عبدالصمد ارشد کے گول کی بدولت پاکستان نے دو گول کے خسارے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے منگل کے روز فیفا Èسیان کپ میں فلپائن کے خلاف میچ 2-2 سے برابر کردیا اور ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا۔علی اکبر نے قومی ٹیم کےلئے اپنا پہلا بین الاقوامی گول اسکور کیاجبکہ عبدالصمد ارشد نے دوسرا گول کرکے پاکستان کو برابری دلائی۔ یہ فیفا کے کسی مقابلے میں پاکستان کی پہلی شرکت ہے اور اس میچ میں قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے گول بھی اسکور کیے۔فیفا عالمی درجہ بندی میں 198ویں نمبر پر موجود پاکستان کو 136ویں نمبر کی فلپائن ٹیم نے ابتدائی لمحات میں دبا میں رکھا۔ فلپائن کو 24ویں منٹ میں برتری مل گئی۔ محب اللہ نے گول لائن پر ہیڈر کو روکنے کی کوشش میں گیند کو کراس بار سے ٹکرا دیا لیکن سینڈرو ریز نے تیزی سے ردعمل دیتے ہوئے واپس Èنے والی گیند کو جال میں پہنچا دیا۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل فلپائن نے اپنی برتری دگنی کردی۔ محمد فضل کے اپنے پنالٹی ایریا میں ہاتھ سے گیند لگنے پر فلپائن کو پنالٹی ملی، جس پر بیورن کرسٹنسن نے یوسف بٹ کو غلط سمت بھیجتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی۔دوسرے ہاف کے Èغاز کے صرف دو منٹ بعد پاکستان نے خسارہ کم کردیا۔ کپتان عبداللہ اقبال نے بائیں جانب علی اکبر کو گیند دی۔ علی اکبر نے ایک دفاعی کھلاڑی کو چکما دیا اور پھر کیون مینڈوزا کی ٹانگوں کے درمیان سے گیند نکالتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی گول اسکور کردیا۔پاکستان کی واپسی اس کے کچھ ہی دیر بعد مکمل ہوگئی۔ عبدالصمد ا…

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More