jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

اچھا کھلاڑی تھا بےچارہ، اعظم خان کا اپنی موت کی خبر پر طنزیہ ردعمل وائرل

28 سالہ اعظم خان اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کی نمائندگی چکے ہیں،رپورٹ

کراچی (این این آئی)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق جعلی خبر وائرل ہونے پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ساتھ اس جھوٹی خبر پر ہنستے دکھائی دیتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ، کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا، مر گیا۔ 28سالہ اعظم خان نے Èخری مرتبہ 6 جون 2024 کو امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 88 رنز بنا چکے ہیں۔واضح رہے کہ جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے رجحان کے باعث حالیہ عرصے میں معروف شخصیات کے بارے میں ایسی افواہیں متعدد بار سامنے Èچکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More