jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

عراقی ائیر لائنز نے نجف اور ایرانی ہوائی اڈوں پر پروازیں بحال کردیں

نجف(این این آئی)عراقی ایئر لائنز نے عراق کے شہر نجف اور ایرانی ہوائی اڈوں کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔عراق نے امریکی پابندیوں کے پیشِ نظر جمعہ سے ایران کی پروازیں معطل کر دی تھیں۔گزشتہ دنوں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا تھا کہ اگر ایران پروازیں نہیں چلا سکتا اور اسے ایئر پورٹ سروسز حاصل نہیں ہو سکتیں تو خطے میں کوئی اور بھی ایسا نہیں کر سکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More