jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

یوکرین جنگ، روسی صدر نے فوج کی تعداد میں اضافہ کردیا

کیف (این این آئی)یوکرین سے جاری جنگ کے دوران روس کے صدر نے فوج کی تعداد میں اضافہ کردیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے حکمنامے پر دستخط کیے جس کے تحت روس کے فوجی یونٹس کی تعداد چوبیس لاکھ اکتالیس ہزار چھ سو تیس کردی جائے گی جس میں پندرہ لاکھ پچاس ہزار پانچ سو فوجی اہلکار ہوں گے۔ اس سے پہلے 27 جولائی کو جو حکمنامہ جاری کیا گیا تھا اس میں فوجیوں کی تعداد پندرہ لاکھ پینتیس ہزار مقرر کی گئی تھی۔ اس طرح موجودہ تعداد میں ساڑھے پندرہ ہزار فوجیوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More