jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

مری، سکول وین آتشزدگی میں ایک اور طالب علم جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی

مری(اے ایف بی)مری میں سکول وین آتشزدگی کے حادثے میں ایک اور معصوم طالب علم ارحم کلیم عباسی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق بچوں کی تعداد دو ہوگئی۔ارحم کلیم عباسی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھا۔حادثے میں سکول وین میں آگ لگنے سے گیارہ طالب علم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ بدھ کے روز ارحم کی بڑی بہن عائشہ کلیم عباسی بھی دم توڑ گئی تھی۔ عائشہ اور ارحم کلیم عباسی سگے بہن بھائی تھے۔ارحم اور عائشہ کا بھائی عبداللہ بھی حادثے میں زخمی ہوا تھا۔ عبداللہ خطرے سے باہر ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More