jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

صومالیہ سے زخمی پاکستانی ملاحوں اور جاں بحق افراد کی میتیں وطن واپس روانہ

اسلام آباد (اے ایف بی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیروں نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں زخمی پاکستانی ملاحوں اور جاں بحق افراد کی میتیں روانہ کر دی ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے زخمی پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو روانہ کردیا۔بیان میں بتایا گیا کہ ایم ٹی آنر 25 کے زخمی پاکستانی عملے کے 4 ارکان عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان آج کراچی پہنچیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ایم ٹی آنر 25 کے جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں بھی کراچی روانہ کردی گئیں، رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کی میتیں بھی کراچی پہنچیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More