jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل

صنعا: (اے ایف بی) یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل کر دی۔یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام کو اپنی ریاست اور سلامتی بحال کرنے کا حق حاصل ہے، حکومتی کارروائی کا مقصد ملک بھر میں ریاستی خودمختاری بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کو ریاستی کنٹرول میں لانا بھی فوجی مہم کا مقصد ہے، عالمی برادری یمنی عوام اور ریاستی اداروں کی حمایت کرے، کشیدگی میں کمی اور امن کیلئے تمام مواقع ختم ہوچکے ہیں۔یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثی ملیشیا طاقت کے ذریعے یمنی عوام پر اپنی مرضی مسلط کر رہی ہے، حوثی ملیشیا کی کارروائیوں سے لاحق خطرات یمنی سرحدوں سے آگے بڑھ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More