اکوڑہ خٹک (خصوصی رپورٹ):
جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نامور عالم دین اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب پر نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا محمد ادریس صاحب کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

دینی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *