اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بلوچستان میں فرنٹیئر کور کا ایک نیا ہیڈکوارٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کے 25 اپریل 2026 کے فیصلے کی روشنی میں بلوچستان میں “فرنٹیئر کور بلوچستان (ویسٹ)” کے نام سے ایک اضافی ہیڈکوارٹر قائم کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں سکیورٹی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ نوٹیفکیشن 29 اپریل 2026 کو اسلام آباد سے جاری کیا گیا جس پر جوائنٹ سیکرٹری (سی اے ایف) محمد رفیق کے دستخط موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *