نیویارک: (اے ایف بی ) عمان میں امریکہ کے سابق سفیر رچرڈ شمیرر نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاشی معاملات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

رچرڈ شمیرر نے کہا ہے کہ امید ہے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاہدہ طے پا جائے گا، اس کے بعد امریکا ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی ختم کرے گا، اگلا مرحلہ مالیاتی معاہدے تک پہنچنا ہوگا جس میں ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ اور تہران کے منجمد اثاثوں کی واپسی شامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات اب ڈیل کا مرکزی نکتہ بن چکے ہیں، اس کے بعد جوہری مسئلے پر بات ہوگی، میرا خیال ہے دونوں ممالک کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے، لبنان جنگ کے باعث امریکہ اور اسرائیل کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔

رچرڈ شمیرر نے مزید کہا کہ ٹرمپ سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، جبکہ اسرائیل اب بھی سمجھتا ہے کہ مسئلے کا فوجی حل ممکن ہے، صدر ٹرمپ پوری کوشش کریں گے کہ اسرائیل لبنان پر حملوں میں مزید اضافہ نہ کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *