اسلام آباد (اے ایف بی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکا ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امن معاہدہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے، مثبت پیشرفت عمل میں شامل تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمل کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علاقائی استحکام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثابت قدم حمایت کو سراہتا ہوں۔واضح رہے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزر لینڈ میں ہوگی۔
