بیروت۔۔حزب اللہ کے شہید سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کے صاحبزادے محمد مہدی منگل کی شام ایران کے شہر قم میں دیکھے گئے اور انہوں نے اپنے والد سے منسوب سیاہ عمامہ پہنا ہوا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ محمد مہدی کئی دنوں سے ایران میں موجود ہیں۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رہنمائی میں سیاہ عمامہ پہنا۔ان کے بھائی محمد جواد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ والد کا عمامہ محمد مہدی کے پاس ہے۔خیال رہے کہ سیاہ عمامہ شیعہ روایت میں مذہبی تعلیم کی تکمیل کی علامت سمجھا جاتا ہے، محمد مہدی شہید حسن نصراللہ کے 5 بچوں میں سے چوتھے نمبر پر ہیں، حزب اللہ کے شہید سربراہ کے دیگر بچوں میں زینب، محمد جواد، محمد مہدی، اور محمد علی شامل ہیں۔حزب اللہ کی قیادت کرنے والے حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی مضافات میں تنظیم کے دیگر رہنماں کے ساتھ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ان کے بڑے صاحبزدے ہادی 1997 میں 18 سال کی عمر میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی میں شہید ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس