jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

وزیر اعظم شہبازشریف کا کولمبیا میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

پاکستان اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ہماری دعائیں اور نیک خواہشات اس مشکل وقت میں زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں،بیان

اسلام آباد(اے ایف بی) وزیراعظم شہبازشریف نے کولمبیا میں آنیوالے شدید زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطا بق شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس المناک سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کولمبیا کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کولمبیا کے صدر ایبلارڈو ڈی لا ایسپریئلا، وہاں کے عوام اور ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے زلزلے کی تباہ کاری کے باعث اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا بھی کی۔وزیراعظم نے زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے لیے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دعائیں اور نیک خواہشات اس مشکل وقت میں زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی اس صورتحال میں پاکستانی عوام اور حکومت کولمبیا کے متاثرین کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More