jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

صوبے میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی جدید تعمیر حکومت کی ترجیح ہے’میر سلیم کھوسہ

صوبے میں سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و مرمت کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے جاری ہیں'وزیر مواصلا ت و تعمیرات

کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے میں سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و مرمت کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے جاری ہیں، جن سے عوام کو آسان اور محفوظ سفر کی سہولت میسر آئے گی’ مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ حکومت نے مواصلات کے شعبے میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا ہے۔

انہوں نے کہا، “ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبے وقت پر اور عالمی معیار کے مطابق مکمل ہوں، تاکہ نہ صرف عوام کو فائدہ ہو بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے’انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں بھی سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ زرعی پیداوار کی ترسیل اور مقامی لوگوں کی آمد و رفت آسان ہو سکے’

مقامی عوام اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ حلقوں نے میر سلیم کھوسہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں مواصلات کے شعبے میں نمایاں بہتری آ رہی ہے، جو صوبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More