بیجنگ(انٹرنیشنل نیوز)امریکا نے چین کی جانب سے امریکی ٹیرف سے بچنے کے لیے تجارتی دھوکے بازی کا الزام عائد کردیا۔امریکی وائٹ ہائوس کی رپورٹ کے مطابق ٹیرف سے بچنے کے لیے چین میں بنی اشیا، بھارت، اسرائیل، کینیڈا، یورپی یونین، ترکیے، جاپان اور ملائیشیا سمیت 40 سے زائد ممالک کے ذریعے امریکا لائی جاتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وجہ سے امریکا کو سالانہ 26 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوتا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاس کی یہ رپورٹ شئیر کر دی۔دوسری جانب چین نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف اور تجارتی جنگیں فاتح پیدا نہیں کرتیں، چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا۔