jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے،ایرانی آرمی چیف کی ٹرمپ کو دھمکی

تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار دینے کے ٹرمپ کے بیان پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی باتوں پر مذاق کرنا بھی بڑی غلطی ہے، کیونکہ یہ ایران ہے، اس کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو عملا یہاں سے نکال دیا گیا ہے اور اب انہیں خلیج، بحیرہ عمان یا آبنائے ہرمز میں داخل ہونیکی اجازت نہیں ہے۔

یجر جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ ان کی سابقہ پوزیشن میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More