jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم

واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکہ معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے حال ہی میں، اور بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطی متحد ہو رہا ہے اور ممالک آخرکار زیادہ موثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More