jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

0ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز (آج )کراچی میں اختیام پذیر ہو نگے

کراچی (این این آئی)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 10 ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز (آج )منگل کو کراچی میں اختیام پذیر ہو نگے۔ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ اختتامی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 10ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں جائیں گی۔ گیمز میں آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، کیچ بال،شطرنج، سائیکلنگ، ڈاج بال، فٹ سال، فلائنگ ڈسک، فٹنس، جمناسٹک، ہینڈبال، ہاکی، نیٹ بال، پیڈل، پیکل بال، روپ سیکپنگ، رسہ کشی، سکیٹنگ، تھرو بال، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس اور والی بال سمیت مختلف 26 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ان کھیلوں کے مقابلے مختلف مقامات پر منعقد ہوئے جن میں کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس، منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد، ویمنز سپورٹس کمپلیکس، حبیب پبلک سکول، سندھ سپورٹس بورڈ اور الفا کالج شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More