jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پاکستان سپورٹس بورڈ اور پی او اے کی کارکردگی پر ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل نہ کرنے پر سوالیہ نشان ؟

ایشین گیمز میں ناکامی کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے۔ شائقینِ کھیل کی وزیراعظم سے اپیل
لاہور(این این آئی)جاپان میں جاری 20 ویں ایشین گیمز میں پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی پر ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز حاصل نہ کرنے سوالیہ نشان بن چکا ہے، اب تک پاکستانی دستے نے صرف چار کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنے دو ڈائریکٹرز سعید اختر اور سہیل گل کو بھی بھیجا۔ اس سے قبل سعید اختر اور سہیل گل کئی ملکوں کے دورے بھی کر چکے ہیں۔ شائقینِ کھیل نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ ایشین گیمز میں ناقص کارکردگی پر پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے رپورٹ طلب کر کے اس ناکامی کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More