jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بھارت، مسلمانوں نے 600 سال پرانی مسجد کو شہید کرنے کی کارروائی ناکام

مقامی افراد نے مسجد کو بچانے کے لیے مختلف شفٹوں میں پہرے داری شروع کردی،بھارتی میڈیا
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سیکڑوں مسلمان 600 سال پرانی تاریخی مسجد کو بچانے کے لیے باہر نکل آئے۔مظاہرین نے مسجد کے اندر دھرنا دے دیا، بلڈوزرز کے ذریعے مسجد کو شہید کرنے کی کارروائی ناکام بنادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی افراد نے مسجد کو بچانے کے لیے مختلف شفٹوں میں پہرے داری شروع کردی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات پولیس کی موجودگی میں مسجد کو گرانے کے لیے بلڈوزر لائے گئے، تاہم جب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تو کارروائی روک دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More