jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

دنیا کی پستہ قد امریکی خاتون فائر فائٹر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنا نام کرلیا

کیلسو کا قد 4 فٹ 5 انچ ہے اور وہ گزشتہ پانچ برس سے فائر فائٹر کے فرائض انجام دے رہی ہیں
فلوریڈا(این این آئی)امریکا کی ایک خاتون فائر فائٹر نے دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون فائر فائٹر ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کیلسو کا قد 4 فٹ 5 انچ ہے اور وہ گزشتہ پانچ برس سے فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹ بیچ میں فائر فائٹر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ کارپوریٹ شعبے میں کام کرتی تھیں۔کیلسو کے مطابق فائر فائٹر کے طور پر کام کرنے والے ان کے دوستوں نے انہیں مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کیلسو نے بتایا کہ انہوں نے فائر فائٹر بنتے وقت کبھی نہیں سوچا تھا کہ مستقبل میں انہیں عالمی ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا۔ ان کے مطابق فائر اسٹیشن میں یہ معاملہ ابتدا میں محض ایک مذاق تھا۔کیلسو نے کہا کہ ایک روز ان کے ساتھی نے اس حوالے سے معلومات تلاش کیں اور معلوم ہوا کہ وہ واقعی اس ریکارڈ کے لیے اہل ہو سکتی ہیں۔ اس کے بعد ریکارڈ کے لیے ضروری مراحل مکمل کیے گئے اور ان کے قد کی باقاعدہ پیمائش بھی کی گئی۔کیلسو کے مطابق یہ اعزاز ان کے لیے ایک غیر متوقع اور خوشگوار اتفاق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More