jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

اکشے کھنہ نے ممبئی کے مالابار ہل میں ایک ارب کا گھر خرید لیا

ممبئی کا مالابار ہل شہر کے مہنگے اور معروف رہائشی علاقوں میں شمار ہوتا ہے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار اکشے ونود کھنہ نے ممبئی کے معروف علاقے مالابار ہل میں کروڑوں روپے مالیت کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق اداکار نے اس گھر کے لیے 33.26 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے ہیں، جو پاکستانی روپوں میں تقریبا ایک ارب کے برابر ہیں۔ یہ لین دین ستمبر 2026 میں رجسٹر ہوا۔ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کا کارپٹ ایریا 2,341.39 مربع فٹ ہے، جبکہ اس کے ساتھ 175.45 مربع فٹ کا بالکنی ایریا بھی موجود ہے۔ یوں کارپٹ اور بالکنی کو ملا کر مجموعی رقبہ 2,516.84 مربع فٹ بنتا ہے۔ پراپرٹی کے ساتھ تین پارکنگ یونٹس بھی شامل ہیں۔اس مہنگی پراپرٹی ڈیل پر تقریبا 1.99 کروڑ روپے اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی، جبکہ رجسٹریشن فیس 30 ہزار روپے رہی۔ پراپرٹی 30 لٹل گِبز، مالابار ہل روڈ پر واقع ہے۔ممبئی کا مالابار ہل شہر کے مہنگے اور معروف رہائشی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ جنوبی ممبئی میں واقع اس علاقے کی خاص بات اس کا سمندر سے قریب ہونا اور شہر کے اہم کاروباری و تفریحی مراکز تک Èسان رسائی ہے۔ نیپیئن سی روڈ، والکیشور روڈ اور پیڈر روڈ کے ذریعے یہ علاقہ میرین ڈرائیو، نریمان پوائنٹ اور کولابا جیسے اہم مقامات سے جڑا ہوا ہے۔اکشے کھنہ کئی دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں مختلف نوعیت کے کردار نبھا چکے ہیں۔ حالیہ عرصے میں دھرندھر میں رحمان ڈکیت کے کردار نے بھی انہیں خاص توجہ دلائی۔ فلم میں ان کی مکالموں کی ادائیگی، کردار کی شدت اور منفرد اسکرین موجودگی کو ناظرین نے نمایاں طور پر سراہا۔ اس کے علاوہ وہ چھاوا میں وکی کوشل کے مقابل اورنگزیب کے کردار میں بھی نظر Èئے تھےõ

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More