jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

سابق انگلش آل رائونڈر 91 برس کی عمر میں چل بسے

بطور بلے باز انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار 864 رنز بنائے، جن میں 16 سنچریاں شامل تھیں

لندن (این این آئی)انگلینڈ اور یارکشائر کے سابق Èل رائونڈر کین ٹیلر 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ہڈرزفیلڈ میں پیدا ہونے والے کین ٹیلر نے صرف 17 برس کی عمر میں یارکشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا Èغاز کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 303 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور یارکشائر کے لیے کئی برس تک اہم کردار ادا کیا۔ ٹیلر نے 1959 سے 1968 کے درمیان یارکشائر کو سات کانٹی چیمپئن شپ ٹائٹلز جتوانے میں حصہ لیا۔ یارکشائر نے انہیں اپنی نسل کے انتہائی ہمہ گیر اور صلاحیتوں سے مالا مال کھلاڑیوں میں شمار کیا۔بطور بلے باز انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار 864 رنز بنائے، جن میں 16 سنچریاں شامل تھیں۔ ان کی بہترین انفرادی اننگز 1961 میں وارکشائر کے خلاف ایجبسٹن میں ناقابلِ شکست 203 رنز تھی۔ کین ٹیلر صرف بیٹنگ تک محدود نہیں تھے بلکہ وہ درمیانی رفتار کے مثر بالر بھی تھے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 129 وکٹیں حاصل کیں اور 146 کیچز بھی پکڑے۔1961میں روایتی روزز میچ میں لنکاشائر کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کین ٹیلر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 75 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔وہ کرکٹ کے ساتھ فٹبال سے بھی وابستہ رہے اور ہڈرزفیلڈ ٹان کی جانب سے دفاعی کھلاڑی کے طور پر بھی کھیل چکے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More