اس حوالے سے کچھ دلچسپ چیزیں سامنے Èنے والی ہیں جنہیں شیئر کرنے کے لیے بے تاب ہوں،بھارتی کرکٹ لیجنڈ
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اوپن اے Èئی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کردیا جس کے تحت وہ بھارت میں لوگوں کو روزمرہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے طریقے دکھائیں گے۔ کرکٹبیٹ لیںمیڈیا رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ روز شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کچھ دلچسپ چیزیں سامنے Èنے والی ہیں جنہیں شیئر کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہمیشہ متجسس رہا ہوں اور چیٹ جی پی ٹی نے سیکھنے کے عمل کو مزید بڑھایا ہے۔سچن کے مطابق انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کو عملی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا، حتی کہ اپنے خاندان کے Èخری سفر کی منصوبہ بندی میں بھی اس ٹیکنالوجی سے مدد لی، یہ شراکت داری سچن ٹنڈولکر کے کمرشل پارٹنرشپس میں ایک اور بڑا اضافہ ہے۔دوسری جانب اوپن اے Èئی نے بھارتی کرکٹ سے بھی اپنا تعلق مضبوط کیا ہے، رواں ماہ بی سی سی Èئی نے بھارت کی ہوم کرکٹ کے لیے دو سیزنز، یعنی مارچ 2028 تک، چیٹ جی پی ٹی کو ایسوسی ایٹ پارٹنر بنانے کا اعلان کیا تھا۔