jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

قطری ثالثوں سے ان تجاویز پر بات چیت کی جو امریکا کو پیش کی جائیں گی،ایرانی وزیرخارجہ

اگر امریکا کسی معاہدے یا پرامن حل کا خواہاں ہے، تو ایران ایسا حل پیش کر چکا ہے،عباس عراقچی

تہران (این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ قطری ثالثوں کے ساتھ ان تجاویز پر بات چیت کی ہے جو امریکا کو پیش کی جائیں گی۔ غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا جواب قطری ثالثوں کے ذریعے تہران تک پہنچایا جائے گا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ Èبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم لیڈر کی جانب سے دی گئی شرائط پر عمل در آمد لازمی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکا کسی معاہدے یا پرامن حل کا خواہاں ہے، تو ایران ایسا حل پیش کر چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More