ریاض(این این آئی )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زید آل نہیان سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے،سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے انہیں دورے کی دعوت دی ۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی کہ امارات کے نائب صدر سعودی وزیر دفاع کی دعوت پر منگل کو سعودی عرب پہنچے۔