jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

امریکا اور اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی، مجتبی خامنہ ای

بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور کہتے ہیں تاہم اللہ نے چاہا تو یہ سب سے بڑی طاقت ہوگا،بیان

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے یہ بات ڈیفنس ویک اور حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہی۔مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور کہتے ہیں تاہم اللہ نے چاہا تو یہ سب سے بڑی طاقت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دشمن نے جنوبی ایران کے دونوں جانب سمندر کو کھیل کا میدان بنایا ہوا تھا مگر ہرمز کا دفاع کرنے والوں کی وجہ سے اب وہ بحیرہ عرب سے آگے بڑھنے کی جرات نہیں کرتے۔مجتبی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران اس دور میں کبھی نہیں لوٹے گا جو دشمن دیکھنا چاہتا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر نے سید حسن نصراللہ کو ہیرو عرب کمانڈر اور مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More