jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایران کے منجمد اثاثے بحال، عائد پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش نہیں کی، ٹرمپ

امریکی ویب سائٹ کی اسٹوری افواہ ہے اور ٹرمپ سے متعلق دیوانگی سے زیادہ نہیں،بیان

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی۔امریکی میڈیا پر جاری ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غلط خبر کو ہٹائے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی۔ امریکی ویب سائٹ کی اسٹوری افواہ ہے اور ٹرمپ سے متعلق دیوانگی سے زیادہ نہیں۔ انہیں یہ جھوٹی خبر فوری طور پر ہٹانی چاہیے۔اس سے پہلے امریکہ کے اہم صحافی نے خبر دی تھی کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر پروگرام پر ٹھوس اقدامات کی صورت میں صدر ٹرمپ تہران کو پابندیوں میں ریلیف دینے اور منجمد اثاثے جاری کرنے پر آمادہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More