jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان و بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

Èئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی (آج) کیپ ٹائون میں کی جائے گی

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی۔Èئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے کو براڈ کاسٹرز اب بھی اہم سمجھتے ہیں، کمرشل پارٹنرز نے بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ اسٹیج میں لازمی قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق Èئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی (آج) بدھ کو کیپ ٹائون میں کی جائے گی۔شیڈول کی رونمائی کے لیے تقریب پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے ہو گی۔واضح رہے کہ 14 ٹیموں کا Èئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ Èئندہ سال 2 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More