لیجنڈز لیگ کے این او سی کیلئے بعض سابق کرکٹرز سرگرم
ورلڈ چیمپئن شپ Èف لیجنڈز لیگ کے Èغاز میں اب محض تین دن ہی باقی رہ گئے ، رپورٹ
لاہور (این اینآئی)ورلڈ چیمپئن شپ Èف لیجنڈز کی ٹیم پاکستان چیمپئنز میں شامل کھلاڑیوں کو تاحال پی سی بی کی جانب سے این او سی نہیں مل سکے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس جس طرح بھارتی ٹیم نے دو میچز میں پاکستان چیمپئنز کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا اس پر بورڈ خاصہ ناخوش ہے، کئی کھلاڑیوں کے رابطہ کرنے پر بھی انکار میں ہی جواب دیا گیا۔ پاکستانیخبریںالبتہ پی سی بی سے منسلک ایک سابق کرکٹر اور چند دیگر بااثر شخصیات اجازت کیلیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ ایونٹ کے Èغاز میں اب محض تین دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس تنازع سامنے Èنے پر پی سی بی نے واضح اعلان کیا تھا کہ اس ایونٹ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے یا کسی کھلاڑی کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پی سی بی حکام اب تک اپنے سابقہ موقف پر برقرار ہیں۔