jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

گلف کپ،کھلاڑی کا جشن عمانی ٹیم کو مہنگا پڑگیا، قرعہ اندازی میں قسمت کھل گئی

فیصلہ کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب مصعب الشقصی نے کویت کے خلاف عمان کا تیسرا گول کیا

مسقط(این این آئی)عمان نے عربین گلف کپ کے گروپ اے کے Èخری مرحلے میں کویت کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی امید روشن کی جب اسی دوران سعودی عرب نے عراق کو 0-2 سے ہرا دیا۔نتائج کے بعد عمان اور عراق دونوں کے چار، چار پوائنٹس ہوگئے اور گول فرق بھی منفی ایک رہا جبکہ دونوں کے درمیان گروپ میچ 1-1 سے برابر رہا تھا۔فیصلہ کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب مصعب الشقصی نے کویت کے خلاف عمان کا تیسرا گول کیا۔اس وقت فیئر پلے ریکارڈ کی بنیاد پر عمان کو عراق پر معمولی برتری حاصل تھی اور وہ سیمی فائنل میں جاتا دکھائی دے رہا تھا تاہم گول کا جشن مناتے ہوئے الشقصی نے اپنی شرٹ اتار دی، جس پر انہیں یلو کارڈ دکھایا گیا۔ اس کارڈ کے بعد دونوں ٹیموں کے ڈسپلنری پوائنٹس بھی برابر ہوگئے اور کوئی دوسرا اسپورٹنگ معیار انہیں الگ نہ کرسکا۔ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق، پوائنٹس، باہمی نتیجے، گول فرق، گولز اور ڈسپلنری ریکارڈ سب برابر ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی Èخری فیصلہ کن معیار ہے اور عمان نے قرعہ اندازی کے ذریعے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More