پریمیئر لیگ کی تہلکہ خیز رپورٹ: مانچسٹر سٹی 100 سے زائد الزامات میں قصوروار قرار
مانچسٹر سٹی نے تقریبا ایک دہائی تک لیگ کے قوانین کی منظم انداز میں خلاف ورزی کی،رپورٹ
مانچسٹر (این این آئی)انگلش پریمیئر لیگ نے مانچسٹر سٹی کے خلاف مالی بے ضابطگیوں سے متعلق 130 الزامات پر مشتمل کمیشن کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کلب کو مالی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے متعدد الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں ایک Èزاد کمیشن نے نو سیزن کے دوران پریمیئر لیگ کے مالی قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق مانچسٹر سٹی کے تمام الزامات ثابت ہونے سے متعلق بتایا۔ کلب کے خلاف لیگ کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے سے متعلق بھی بیشتر الزامات ثابت ہوئے ہیں۔پریمیئر لیگ کے مطابق کمیشن نے اپنے نتائج میں کہا کہ مانچسٹر سٹی نے تقریبا ایک دہائی تک لیگ کے قوانین کی منظم انداز میں خلاف ورزی کی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کلب نے متعدد تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ایسے جعلی یا نام نہاد معاہدے کیے جن میں فریقین کے درمیان اصل طے پانے والے معاہدوں کی درست عکاسی نہیں کی گئی۔کمیشن کے مطابق ایسے معاہدوں اور دیگر مبینہ طور پر جعلی معاہدوں کا مقصد کلب کی Èمدنی کو مصنوعی طور پر بڑھانا اور اخراجات کم ظاہر کرنا تھا۔رپورٹ میں تقریباً 90کروڑ پانڈ کی رقم سے متعلق مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا ذکر بھی سامنے Èیا ہے۔ تاہم، اس رقم اور الزامات کی تفصیلات کو کمیشن کی رپورٹ کے اصل متن کے تناظر میں دیکھا جانا ضروری ہے۔مانچسٹر سٹی کو مجموعی طور پر 100 سے زائد الزامات میں قصوروار قرار دیے جانے کے بعد اس معاملے نے انگلش فٹبال میں ایک بار پھر مالی قوانین اور کلبوں کی جانب سے ان کی پابندی سے متعلق بحث کو نمایاں کردیا ہے۔البتہ، یہ واضح نہیں کہ مانچسٹر سٹی کو کن سزائوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن سامنے آنے والی تجاویز میں پوائنٹس کی بھاری کٹوتی اور لیگ سے اخراج تک شامل ہیں۔