مشعل یونان سے روانگی کے بعد امریکا کی تمام 50 ریاستوں سے گزرے گی اور بالÈخر افتتاحی تقریب کے لئے لاس اینجلس پہنچے گی
لاس اینجلس(این این آئی)لاس اینجلس 2028 اولمپکس کی اولمپک مشعل کے امریکی سفر کا پہلا پڑا اٹلانٹا مقرر کر دیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق مشعل یونان سے روانگی کے بعد امریکا کی تمام 50 ریاستوں سے گزرے گی اور بالÈخر افتتاحی تقریب کے لئے لاس اینجلس پہنچے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولمپک مشعل روایتی طور پر قدیم اولمپیا، یونان میں روشن کی جائے گی جس کے بعد یونان میں مختصر سفر مکمل کرنے کے بعد اسے ایتھنز کے تاریخی پیناتھینائیک سٹیڈیم میں امریکی منتظمین کے حوالے کیا جائے گا۔ امریکا میں مشعل کا پہلا پڑا اٹلانٹا ہوگا، جہاں 1996 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی گئی تھی۔ منتظمین نے اٹلانٹا کے انتخاب کو امریکا میں گزشتہ گرمائی اولمپکس کی یاد اور لاس اینجلس 2028 کے درمیان ایک علامتی تعلق قرار دیا ہے۔ لاس اینجلس 2028 کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین اور صدر کیسی واسرمین نے کہا کہ اولمپک کھیل ایک مشعل سے شروع ہوتے ہیں اور اسے امریکا کی تمام 50 ریاستوں تک لے جانا اعزاز ہے۔ اٹلانٹا کے بعد مشعل مختلف تاریخی مقامات، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات سے گزرتی ہوئی منتخب شہروں میں خصوصی تقریبات کا حصہ بنے گی۔ اٹلانٹا کے میئر Èندرے ڈکنز نے مشعل کی شہر میں واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 1996 کے اولمپکس نے شہر کی تاریخ بدل دی تھی اور اٹلانٹا ایک بار پھر مشعل کا استقبال کرنے اور اسے لاس اینجلس کی جانب روانہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ منتظمین کے مطابق مشعل کے مکمل سفر کا راستہ 2027 میں جاری کیا جائے گا جبکہ مشعل کا امریکی سفر 2028 کی بہار میں شروع ہوگا اور لاس اینجلس اولمپکس کی افتتاحی تقریب پر اختتام پذیر ہوگا۔