jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں،اویس لغاری

پاکستان روس سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، روس نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں پاکستان کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے

اسلام آباد(اے ایف بی)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں۔روسی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر توانائی اور پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے شریک چئیرمین اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اپنے تعلقات روس سے بڑھانا چاہتا ہے کیونکہ روس نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں پاکستان کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ہر عالمی اسٹیج پر روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہے اور دونوں لیڈر حقیقی معنوں میں قریبی تعلقات چاہتے ہیں جوکہ علاقائی امن و سلامتی اور اقتصادی نمو کیلئے بھی ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More