jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

صوبہ بچانے کیلئے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے: گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(اے ایف بی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب صوبے کی صورتِ حال ایسی ہو جاتی ہے تو صدر، وزیرِ اعظم و دیگر ادارے سمجھیں تو ایمرجنسی لگنے کی گنجائش ہوتی ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر ایمرجنسی وغیرہ لگ جاتی ہے تو میں اکیلا ہی ان کے لیے کافی ہوں، ابھی یہ چھپ رہے ہیں، گرفتاریاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ان کی طرح بھڑکیں نہیں مارتا جب میدان لگے گا پھر میں ان کو دیکھ لوں گا، لانگ مارچ ہورہا ہے؟ کیا پشاور میں کچھ ہو رہا ہے، کوئی کارنر میٹنگ ہوئی یا کوئی بینر دیکھا۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں ہم نے صرف خود ساختہ گرفتاریاں دیکھیں اور روپوشیاں، یہ صوابی کراس کر کے تو دکھائیں، کوئی پلاننگ نہیں، یہ چاہتے ہیں مہینہ ایک مہینہ لگ جائے لیکن صوابی نہ آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More