jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

امریکی ریاست جارجیا میں محلے کی تقریب میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 35 زخمی

امریکی ریاست جارجیا میں محلے کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے

نیو یارک (اے ایف بی):امریکی ریاست جارجیا میں محلے کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ریاستی بیورو آف انویسٹی گیشن نے بتایا کہ فائرنگ جنوبی جارجیا کے شہر ویانا میں پر ہوئی۔کاؤنٹی شیرف کریگ پیوی کے مطابق فائرنگ میں 21 اور 23 سالہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کو علاقائی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک تھے اور اس دوران کم از کم 50 گولیاں چلائی گئیں۔ زیادہ تر افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ کچھ افراد فرار ہونے کی کوشش کے دوران گاڑیوں کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔حکام نے تاحال فائرنگ میں ملوث کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں کی اور نہ ہی واقعے کی ممکنہ وجہ سامنے آ سکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More