jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کیخلاف ٹی20 سیریز میں کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان

لاہور (اے ایف بی)صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کیخلاف ٹی20 سیریز میں کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو نہ کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ کپتان صاحبزادہ فرحان کو ہی سری لنکا سیریز میں کپتان برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More